4 مارچ، 2013، 10:59 AM

پاکستان

آج صوبہ سندھ میں عباس ٹاؤن شہداء کی یاد میں سوگ منایا جارہا ہے

آج صوبہ سندھ میں عباس ٹاؤن شہداء کی یاد میں سوگ منایا جارہا ہے

مہرنیوز۔ 4 مارچ/ 2013ء: پاکستان کے صوبہ سندھ میں آج عباس ٹاوٴن میں بم دھماکے کے شہیدوں کے احترام میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سوگ منایاجارہا ہے،شہر میں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے صوبہ سندھ میں آج عباس ٹاوٴن میں بم دھماکے کے شہیدوں کے احترام میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سوگ منایاجارہا ہے،شہر میں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔سندھ اسمبلی سمیت اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے، کل رات کے المناک واقعہ کے شہداء کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین انچولی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔ ایم کیوایم اور شیعہ تنظیموں سمیت مختلف جماعتوں اور وزیر اعلیٰ سندھ کے اعلان کے بعد سندھ بھر میں سوگ منایا جارہا ہے۔ کراچی میں کاروبار ی مراکز ، نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں، تجارتی مراکز، دکانیں ،،سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپ بھی بند ہیں،دہشت گردی کے اس دلخراش واقعہ پر شہری خوفزدہ اور پریشان ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے آنسو مسلسل جاری ہیں، کئی افراد اب تک لاپتہ ہیں اور ان کے پیارے انہیں کبھی اسپتالوں تو کبھی ملبے میں تلاش کررہے ہیں۔سانحہ عباس ٹاوٴن کے سوگ میں شیعہ تنظیموں کی اپیل پر سندھ بھر میں سوگ اور شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے۔ حیدرآباد میں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں، اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔ سندھ، مہران اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں۔ بدین، ٹنڈو محمد خان، نواب شاہ، میرپورخاص سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں بھی سوگ منایا جارہا ہے۔ سکھر میں تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند ہیں۔ خیرپور، نوشہروفیروز، شکارپور میں فضا سوگوار ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق عباس ٹاؤن بم دھماکے میں سلفی وہابیوں سے وابستہ دہشت گرد تنظمیمں ملوث ہیں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور طالبان شامل ہیں دہشت گرد تنظیمں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں اور پاکستان کے قومی اتحاد و یکجہتی کو پاش پاش کرنے کی کوشش کررہی ہیں ذرائع کے مطابق سلفی وہابیوں کے مدارس پر پابندی عائد ہونی چاہیے جہاں جہاں سے شیعہ مسلمانوں کے قتل کے فتوے صادر کئے جاتے ہیں جب تک قتل کے فتوے صادرکرنے والے سلفی وہابی ملاؤں کے خلاف کارروائي نہیں کی جائے گي تب تک پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا خون بہتا رہےگا۔

News ID 1818239

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha